راولپنڈی ،سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر گوالمنڈ ی اکال گڑھ کے پوسٹ آفس نے کام بند کردیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء )سیکیورٹی کی عدم فراہمی پرراولپنڈی کے پوسٹ آفس نے کام کرنابند کردیا،ملازمین نے دفاترکوخیرآباد کہتے ہوئے مطالبہ کیاکہ پولیس پوسٹ آفسزکوفوری طورپرسیکیورٹی فراہم کرے ،تاکہ امن سکون کے ساتھ ہم اپناکام کرسکیں ،اگرایسانہ کیاگیاتوپوسٹ آفس بندرکھنے پرمجبورہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گوالمنڈ ی اکال گڑھ کاپوسٹ آفس وقت سے قبل بندکردیاگیا،جس پرپوسٹ آفس انتظامیہ کاکہناتھاکہ پوسٹ آفس پرڈکیتی کی وارداتیں ہونامعمول بن چکاہے ،جس پرہمیں شدید مالی وجانی تحفظات ہیں،پولیس سے بارہارابطہ کیاگیااورسیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کامطالبہ کیاگیا،لیکن کسی طرح کی مثبت کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ،ایک روزقبل پنڈورہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی،جہاں پرایک لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی،ہم خوف کی فضامیں کام نہیں کرسکتے،جان اورمال کوداؤ پرلگانے سے بہترہے کہ کام روک دیاجائے ،جب کہ دوسری جانب اطلاع ہے کہ سٹی سرکل پوسٹ آفس کے انچارج نسیم اختراورپولیس کے مابین اس مسئلے کے حل پرمذاکرات جاری ہیں،جن کافی الوقت کوئی حل سامنے نہ آسکا۔