ایم کیو ایم کی طلباء تنظیم اے پی ایم ایس او سے تعلق رکھنے والے محسن علی نے عمران فاروق کے قتل کا اقرار کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 21:18

ایم کیو ایم کی طلباء تنظیم اے پی ایم ایس او سے تعلق رکھنے والے محسن علی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) ایم کیو ایم کی طلباء تنظیم اے پی ایم ایس او سے تعلق رکھنے والے محسن علی نے عمران فاروق کے قتل کا اقرار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کے سلسلے میں پاکستان میں موجود برطانوی پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیس کے اہم ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔ تفتیش کے دوران محسن علی نے اقرار کیا ہے کہ ان کے سامنے ان کے ساتھی کاشف نے عمران فاروق کو قتل کیا تھا۔ کاشف کی جانب سے حملہ کرنے پر عمران فاروق نے مزاحمت کی تھی جس پر کاشف معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ محسن علی نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ان کو اور کاشف کو برطانیہ معظم علی کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔