اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت اسلام آباد کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی بارے 11کیسوں پر غور

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر خان کی زیرصدارت اسلام آباد کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی بارے 11کیسوں پر غور ہوا ۔ بورڈ نے 5 ڈرگ آوٹ لیٹس کو ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرگ کورٹ میں مقدمہ چلانے کی اجازت دی ہے جبکہ دو ڈرگ آوٹ لیٹس کے ڈرگ سیل لائیسنس 8ہفتوں کے لئے معطل کردیئے ہیں اور چار کو وار ننگ دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اجلاس میں بورڈ نے اسلام آباد میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے سلسلے میں تجویز کی منظوری دی اور ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے کا پی سی ون تیارکرے ۔ جن ڈرگ آوٹ لیٹس کے خلاف ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرگ کورٹ میں مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ان کے نام شاہ میڈیکل ہال جی بارہ ، جدون میڈیکل سنٹر جی بارہ ، لودھی میڈیکل اسٹور بہارہ کہو ، صبا فارمیسی لہتڑار روڈ اور کشمیر ی ہسپتال ترنول ہیں ۔ جن میڈیکل اسٹور ز کے لائیسنس آٹھ ہفتوں کے معطل کئے ان کے نام کاظم میڈیکوز ستارہ مارکیٹ اور حمزہ کیمسٹ ترلائی ہیں

متعلقہ عنوان :