اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنر، پوٹھوار اسلام آباد کی گولٹرہ شریف میں فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن اور پرائس چیکنگ

اشیاء خور دونوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو 46ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر، پوٹھوار اسلام آباد نیشا اشتیاق نے جمعرات کو گولٹرہ شریف میں فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن اور پرائس چیکنگ کے دوران اشیاء خور دونوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر چھ فوڈآوٹ لیٹس ریسٹورنٹس بیف شاپس تکہ ہاوس اور ہوٹلوں کو مجموعی طورپر موقع پر 46ہزار روپے جرمانہ کیاہے اور دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر صفائی کی حالت بہتر کریں اور اشیاء خوردونوش مقررہ داموں میں فروخت کریں اور ان کی کوالٹی یقینی بنائی جائے ورنہ پرائس کنٹرول ایکٹ اور فوڈ ہائی جین سینی ٹیشن قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :