اسلام آباد،وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیاں ،11ملزمان گر فتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیو ں کے دوران11ملزمان گر فتار ، ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ، 5پسٹل ، ایک ایس ایم جی گن معہ ایمو نیشن ،فحش سی ڈیز بر آمد کرلی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آ بادساجد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کو مزید سخت کر یں اور ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو تھا نہ تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم اعجا ز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ٹی ٹی ریو الو ار اور ایک پسٹل 9ایم ایم معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران ملزم حسن عبا س اور حماد لا ل سے مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے کر پڑ تا ل کر وانے پر تھا نہ رمنا کا مسروقہ پا یا گیا ۔

(جاری ہے)

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پویس نے دوران گشت ملزم عقیل احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سیایس ایم جی گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔

سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان انو ر خا ن ، عزت خا ن سے دو پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ کھنہ پولیس نے ملزمان صداقت اور توثیق حیدر اور کا شا ں ستی سے تین پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کیے۔ تھا نہ لو ہی بھیر پویس نے دوملزمان سے مو ٹر سائیکل مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے کر چیک کر نے رجسٹر یشن نمبر بو گس پا یا گیا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یوں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کو تا ئی ہر گز بر ادشت نہیں کی جا ئے اور جو پولیس اچھی کا رکر دگی دکھا ئے گا اور اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی

متعلقہ عنوان :