اسلام آباد،ایوانِ قائد میں 5اور 6ستمبر کے پروگرام منسوخ

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے تحت ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے 5اور 6ستمبر کو ہونے والے خصوصی خطاب اور طلبہ اور شہریوں کی ریلی کے پروگرام منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متذکرہ پارک انتظامیہ کی طرف سے انہی ایام میں افواجِ پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے ایئرشو اور دیگر پروگراموں کیلئے مخصوص کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :