اسلام آباد،وفاقی پولیس بھکاریوں کی سرپرست بن گئی،اعلیٰ حکام کے دباؤ پر بھکاریوں کی فرضی گرفتاریاں کے بعدرہائی کا ڈرامہ، شہریوں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وفاقی پولیس نے بھکاریوں سے بھتہ خوری شروع کر دی،پولیس اعلیٰ حکام کے دباؤ پر بھکاریوں کی فرضی گرفتاریاں اور پھررہائی کا ڈرامہ رچانے لگی، شہریوں نے پولیس کے ان اقدامات کے خلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھکاریوں کے ٹھیکیداراسلام آباد کی پولیس ہے، جو ایک سیکٹر یا ٹریفک سگنلز سے فرضی گرفتاریاں کر کے دوسرے سیکٹر میں شام کے وقت رقم سے حصہ لے کر چھوڑ دیتی ہے، جن بھکاریوں کے پاس رقم نہیں ہوتی ان کے خلاف مقدمہ بنا کر گرفتار کرلیتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بھکاری ہر قسم کے روپ میں ٹریفک سگنلز میں بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں، جن کو دیکھ کر شرم آتی ہے، طرح طرح کے روپ دھار کے لوگوں کو بے وقوف بنانے والے پیشہ ور بھکاری اسلام آباد پر دھبہ ہیں، آپ جب گاڑی میں اپنی بہنوں ،بیٹیوں اور ماں کے ساتھ سفر کر رہے ہوتے ہیں تو سگنلز چوک میں کھڑے ہوتے ہی آواز آتی ہے جوڑی سلامت رہے، اس وقت ایک ماں یا بھائی کی کیا کیفیت ہو گی، بھکاریوں کے رکھوالوں سے پوچھا جائے کہ ان کی ڈیوٹی یہ ہوتی ہے بھکاریوں کی سرپرستی اور منشیات فروشوں کا تحفظ یا پھر عوام کی خدمت اور تحفظ ہے۔

متعلقہ عنوان :