پاکستان کے دوردرازعلاقوں میں سیلولرٹاورنیٹ ورک کی تیزی سے توسیع کا عمل جاری

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں ٹیکنالوجی 70فیصد کے نشان تک پہنچنے کی وجہ سے ملک کے دوردرازعلاقوں میں سیلولرٹاورنیٹ ورک کی تیزی سے توسیع کا عمل جاری ہے تاہم ناقابل بھروسہ گرڈ سپلائی اورآف گرڈ ایریازمیں بیس ٹرانزسیورسٹیشنز(بی ٹی ایس) کی موجودگی نے ٹیلی کام کمپنیو ں نے بجلی کی کمی کوپورا کرنے کیلئے ڈیزل کے جنریٹرزپرانحصارکوختم کردیا ہے۔

زیاد ہ آپریشنل لاگت اورکاربن کے اخراج نے جنریٹرزکوٹیلی کام کمپنیوں کیلئے ایک مہنگا انتخاب بنادیا ہے۔دوردرازعلاقوں میں ایندھن کی کم گنجائش کے ساتھ استعمال اور نقل وحمل کے زیادہ اخراجات نے توانائی کی لاگت کو مزید بڑھادیاہے۔قابل تجدید توانائی تمام مقامات ،بالخصوص دوردرازکے علاقوں میں ایک معقول متبادل فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

شمسی توانائی کوترقی پذیرممالک جیسے بھارت اورافریقہ میں اس مقصد کیلئے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

OMC پاور، جوبھارت میں ایک متبادل توانائی کی مہم ہے، نہ صرف تمام ٹاورزکیلئے متبادل توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ اضافی بجلی کو قریبی آبادیوں کوبھی سپلائی کرتا ہے۔ان مائیکروپاورالیکٹرسٹی پلانٹس نے کاروباراورگھریلوسطح پرموبائل فونز، لائٹس ، پنکھے اوراپلائنسزکوبجلی کی فراہم کی سہولت فراہم کی ہے جس سے نہ صرف لوگوں کا معیار زندگی تبدیل ہوا ہے بلکہ پائیدارمعاشی نموکا عمل بھی جاری ہے۔

ایسی مثالیں اگرپاکستان میں بروئے کارلائی جائیں تو اس سے نہ صرف بچت میں اضافہ بلکہ ٹیلی کام کمپنیوں کی کارکردگی کوبھی بہتربنایا سکتاہے ۔سی ای اوReonانرجی لمیٹڈ انعام الرحمن کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے موبائل فون مقامات میں اضافہ سے ٹیلی کام کمپنیاں مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤکا مقابلہ اوراپنی طویل المدت آپریٹنگ اخراجات کوکم کررہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بیک اپ بیٹریاں سورج کی روشنی کی عدم موجودگی کے اوقات میں سسٹم کوتوانائی فراہم کرنے میں مدددے سکتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے منصوبوں کے آغازسے ڈیزل جنریٹرزسے مکمل طورپرچھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔Reon انرجی نے متبادل توانائی کی عملیت کوثابت کرنے کیلئے ایک ٹیلی کام سائٹ کیلئے 7کلوواٹ کا پائلٹ پراجیکٹ نصب کیا ہے اورتب سے اب تک منصوبہ کے اعدادوشمارکی پیمائش کی جارہی ہے۔

اس منصوبہ کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں اوراب جنریٹرزکی مزید کوئی ضرورت نہیں رہی ہے۔اس ماڈل کی فعالیت آسان ہے اوراس سے پیداہونیوالی اضافی بجلی قریبی آبادیوں کوبھی فائدہ پہنچا سکتی ہے۔Reon انرجی لمیٹڈ داؤڈ ہرکولیس گروپ کا متبادل انرجی ڈویژن ہے اوریہ پاکستان میں نجی شعبہ میں توانائی کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی بھی کمپنی کے مقابلے میں دونوں یعنی روایتی اورمتبادل توانائی کے منصوبوں کوبہترسمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :