آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کی تنظیم کا اجلاس

سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے موضوعات پر بحث کی گئی

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کی تنظیم کا اجلاس ہواجس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے موضوعات زیربحث آئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس پارٹی کے مرکزی دفتر میں فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں NA-48اورNA-49سمیت تمام سیکٹرزاور یونین کونسلز کے علاوہ تمام ونگز کے عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کی روشنی میں پارٹی کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاگیا۔راجہ حماد نے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ انتخابات سے قبل ان لوگوں نے عوام کو سہانے سپنے دکھائے تھے مگر اقتدار حاصل کرلینے کے بعد انہوں نے ان سے نظریں پھیرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے حالات میں عوام آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہمارے پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدار میں عوام کو بھرپورریلیف دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کا عہد کرلیاہے۔انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ فیڈرل کیپیٹل کے تمام ونگز اپنی اپنی تنظیم سازی جلد مکمل کر کے رپورٹ دیں۔اس موقع پر تمام ذمہ داران نے راجہ حماد حسین کو جلدتنظیم سازی مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں فیڈرل کیپیٹل شعبہ ء خواتین کی سینئرراہنما سیدہ فردوس،چودھری افسر،حاجی مطلوب، راجہ جمشید،راجہ شاہنواز،جاویدعباسی، سیدطارق علی،مہرین ملک آدم، پیرعلی،عائشہ عرفان، سہیل انجم، راجہ شاہد، قلب عباس،راجہ نصیراور راجہ خرم کیانی کے علاوہ دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :