ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے لئے رپورٹنگ ریگولیشن جاری کر دیئے

عوامی آراء جاننے کے بعد ان ریگولیشن کو نافذ کر کیا جائے گا ،ستمبر 19تک آراء فراہم کی جاسکیں گی

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو آفیسرز اور اکثریتی شئیرز ہولڈرزکے لئے کمپنیوں میں ان کی شئیر ہولڈنگ کو رپورٹ کرنے سے متعلق ریگولیشن کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ شراکت داروں اور عوام سے ان ریگولیشن پر آراء دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

عوامی آراء جاننے کے بعد ان ریگولیشن کو نافذ کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان ریگولیشن میں شئیرز ہولڈرز کو ان شئیرز کی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے فائدہ کو شمار کرنے اور ان کو رپورٹ کرنے کے طریقہ کو وضاحت سے بیان کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ نئے ناٖفذ ہونے والے سیکورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور اکثریتی شئیرز ہولڈرز کمپنیوں کے شئیرزکی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع کو چھ ماہ کے اندر اندر رپورٹ کرنے کی پابند ہیں۔ ریگولیشن کا مسودہ آفیشل گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ ان ریگولیشن پرآراء ستمبر 19تک فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :