قومی اسمبلی کی قانون وانصاف وانسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کااجلاس

اقلیتی خواتین کو سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دینے کے بارے میں آئین میں ترمیم کابل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیجنے کافیصلہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قانون وانصاف وانسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی نے اقلیتی خواتین کو سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دینے کے بارے میں آئین میں ترمیم کابل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیجنے کافیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ جمعرات کو یہاں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چودھری محمود بشیرورک نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وقارنسواں کے بارے میں قومی کمیشن کی سربراہ نے اپنی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ کم سن بچوں کو انصاف کے نظام کے بل ، سائبرکرائم بل اینٹی ریپ بل اور انتخابی اصلاحات کے بارے میں کمیشن نے اپنی سفارشات پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوادیئے تاکہ انتخابی عمل میں امیدوار اور ووٹر کی حیثیت سے خواتین کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جاسکے ۔اجلاس میں اقلیتی خواتین کو سینیٹ اور اسمبلیوں میں نمائندگی دینے کے آئینی ترمیمی بل پر غور کیا گیا اور اسے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کوبھیجنے کافیصلہ کیا گیا تاکہ اس پر عمل درآمد کیاجاسکے ۔اجلاس میں کئی بل موخر کردیئے گئے۔