باچاخا ن ائررپورٹ پشاورکی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پشاور ایئر پورٹ کے فضائی حدود آبدرہ روڈ، باڑہ گیٹ، کسٹم چوک، پاوکہ اور تہکال میں ہوائی فائرنگ ،کبوتر اور پتنگ بازی پر فورعی طور پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔