بلوچ ینگ ٹائیگرنے سابق ڈی آئی جی پولیس قاضی عبدالواحد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بلوچ ینگ ٹائیگر کے ترجمان بیرگیر بلوچ نے سابق ڈی آئی جی پولیس قاضی عبدالواحد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کونامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء کو بتائی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ سابق ڈی آئی جی پولیس خفیہ ادارے کے لئے کام کرتا تھا اور وہ خضدار اور کوئٹہ میں درجنوں بلوچ فرزندوں کے اغواء اورشہادت میں ملوث تھا جنہیں بلوچ ینگ ٹائیگرکے سرمچاروں نے نشانہ بنایا جس کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :