حکومت پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کیلئے کوشاں ہے، مظفر سید

کمیشن کودور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھی بھر پور کوشش کی جارہی ہے،وز یرخزانہ خیبرپختونخوا

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کے زیر صدارت پبلک سروس کمیشن کی کار کردگی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون محمد عارفین، اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر اختر حُسین شاہ، سیکرٹری پبلک سروس شریف حُسین، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد رضا شاہ اور پبلک سروس کمیشن کے ممبران کے علاوہ دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پبلک سروس کمیشن سے گریڈ 1 1 سے 15 تک ملازمین کی تعنیاتی کا اختیار متعلقہ صوبائی محکموں کے حوالے کرنے کے بارے میں تجاویز اور سفارشات کو مرتب کرکے صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک سروس کمیشن کو پیش کی جائیں گی۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے اور اس میں شفافیت لانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :