ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے: اسٹیٹ بینک

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 20:20

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردی اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس 13 ارب 46 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 3 کروڑ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :