لیسکو میں اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے 9کروڑ کی لاگت سے شروع کیا جانیوالا منصوبہ افسران کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے ناکام

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) لیسکو میں اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے 9کروڑ کی لاگت سے شروع کیا جانے والا منصوبہ افسران کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے ناکام ہو گیا ، منصوبے کے تحت بلوں پر میٹر کی تصاویر شائع کی جانی تھیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منصوبے پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے 9 کروڑ کی لاگت سے میٹر ریڈرز کو جدید موبائل فون فراہم کر دیئے گئے تھے جبکہ تین ماہ گزرنے کے بعد بھی موبائل فون سے ریڈنگ شروع نہیں کی جا سکی ۔

ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تصاویر کی مدد سے بلنگ کی وجہ سے کمپنی کی ریکوری اور لائن لاسز بڑھنے کے خدشات ہیں اور ریکوری میں کمی اور لائن لاسز میں اضافے کے خدشات کی وجہ سے بعض افسران منصوبے کے آڑے آگئے تھے جس کی وجہ سے میٹر ریڈرز کی جانب سے تصاویر لینے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ لیسکو کے ترجمان عمران افضل نے اس بارے میں موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوں پر تصاویر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کا ایک دور مکمل اور دوسرا شروع ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :