سکیورٹی اور حفاظت کی غرض سے تعینات پولیس اہلکاروں پرموبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) مختلف مقامات پر سکیورٹی اور حفاظت کی غرض سے تعینات پولیس اہلکاروں پرموبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ،دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کافیصلہ ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ذمہ داران پولیس افسران کو جاری مراسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو اس حکم نامے پر عملدآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :