وزیراعلیٰ کاقومی کرکٹر محمد حفیظ کیساتھ پلاٹ کی خرید و فروخت میں فراڈ کی خبر کانوٹس،رپورٹ طلب

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ پلاٹ کی خرید و فروخت میں فراڈ کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری طورپر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورمحمد حفیظ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :