Live Updates

(ن) لیگ اپنے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دیکر دھاندلی کر رہی ہے ضمنی، بلد یا تی انتخابا کو شفا ف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ‘محمودا لرشید

تحریک انصاف ضمنی ،بلدیا تی انتخابات کیلئے سرکاری وسائل کے استعما ل کیخلاف پنجا ب اسمبلی میں شدید احتجا ج کر یگی ‘اپوزیشن لیڈر

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) اپو زیشن لیڈرپنجا ب اسمبلی میا ں محمو د الرشید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اپنے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دیکر دھاندلی کر رہی ہے ضمنی اور بلد یا تی انتخابا کو شفا ف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، تحریک انصاف ضمنی اور بلدیا تی انتخابات کے لئے سرکاری وسائل کے استعما ل کے خلاف پنجا ب اسمبلی میں شدید احتجا ج کر ے گی ۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملا قات کے لئے آنے والوں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے میا ں محمود الرشید نے کہا ہے کی قوم کو حرام گو شت کھلانے والوں سے بڑے مجر م یہ نا اہل حکمران ہیں جو اس سارے عمل میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کی بجائے خاموش بنے ہو ئے ہیں ، (ن) لیگ کی صوبا ئی حکومت گڈ گو رننس کے دعوے تو کر تی ہے لیکن زمینی حقائق میں گورننس کا نام و نشا ن تک نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے موجود ہو تے تو انتہا ئی نچلی سطح پر ایسا خوفنا ک کاروبا رکرنے والو ں کو اُن کے انجا م تک پہنچا یاجا سکتا تھا ، مگر(ّن) لیگ بلد یاتی اداروں کے نا م سے ہی بھاگتی ہے ، (ن) لیگ دھاندلی کرنے کی عادت چھو ڑنے کو تیار نہیں اسی لیے بلدیا تی اور ضمنی انتخابات میں بھی عوام کے ووٹو ں پر ڈاکہ مارنے کی تیا ریو ں میں مصروف ہے حکمرانو ں نے قومی خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ خامو ش رہنے کی بجائے فوری نو ٹس لے ۔

انہو ں نے کہا کہ لاہور شہر سمیت پور ے پنجا ب میں حرام گو شت کی فروخت سے جہا ں عام آدمی انتہائی پر یشا ن ہے وہاں حکمرانو ں کی نا اہلی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے جرائم کو روکنے کیلئے ہنگا می بنیادوں پر ایسی قانو ن سازی کر ے جس میں آئند ہ ایسے خوفنا ک واقعات سے بچا جا سکے اور ایساگھناؤنا کاروبار کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات