پاکستان کا اینٹی اور میزائل سسٹم بہت جدید ہے،بھارت کا ہمارے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں‘ ہندوستان کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں، شاہین ون کی رینج 900 کلومیٹر ہے‘ شاہین ٹو کی رینج 2000 کلومیٹراور شاہین تھری کی رینج 2500 سے 3000 تک ہے،معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مندکا ٹی وی انٹرویو
جمعرات 3 ستمبر 2015 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاہین کے بعد غوری اور پھر شاہین ٹو میزائل بنائے ٗ پاکستان نے شاہین تھری میزائل بھی بنا لئے ہیں ٗبھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے۔ایک ٹی وی انٹرویومیں ڈاکٹر ثمرمبارک نے کہا کہ بھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا بھارت کے میزائل سسٹم میں پرتھوی تھری 300 کلومیٹر تک رینج کا ہے۔ بھارت نے انڈین اوشن میں جتنے ٹیسٹ کئے وہ ٹارگٹ پر نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اینٹی اور میزائل سسٹم بہت جدید ہے، ہمارا بھارت کیساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے ٗپاکستان کے پاس بہت بڑی تعداد میں ایٹم بم موجود ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ چند سیکنڈ میں پورے بھارت کو برصغیر کے نقشے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کو انہوں نے بتایا کہ ہمارا میزائل سسٹم ہر لحاظ سے محفوظ ہے، کسی ہتھیار کی توڑ پھوڑ یا چوری کی شکایت سامنے نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ شاہین ون کی رینج 900 کلومیٹر ہے۔ شاہین ٹو کی رینج 2000 کلومیٹراور شاہین تھری کی رینج 2500 سے 3000 تک ہے۔شاہین میزائل اٹھارہ سے بیس منٹ میں ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دشمن اس میزائل کے ٹارگٹ کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.