فریٹ فارورڈرز کے بزنس پرعائد 8فیصد ٹرن اور ٹیکس کو فوری واپس لیا جائے‘خواجہ خاور رشید

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چیئرمین و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی چھوٹی صنعتیں ہی صنعت وتجارت کو ترقی دے سکتی ہے،پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت اور نوجوان نسل کو خود کفالت کی منزل سے روشناس کروانے کیلئے جدوجہد کرناہو گی۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چائنہ کے سٹیل کی پاکستانی مارکیٹ میں اجارہ داری کی وجہ سے پاکستان کی سٹیل انڈسٹری بد حالی کا شکار ہے۔حکومت سکریپ پر عائد 5فیصد ٹیکس،سٹیل سیکٹر پر عائد 28فیصد تک کا ٹیکس اورسکریپ کے امپورٹ کرنے پر ایڈوانس عائد 5600روپے کو فوری ختم کرے اور سٹیل انڈسٹری کو سستی بجلی مہیا کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صرف نیشنل ریفائنری اور پارکو کی تیار کردہ بیچومن فروخت کرنے اور سٹرکوں کی تعمیر میں استعمال کرنے کے احکامات جاری کرنا قانون و ضوابط کی خلاف ورزی ہے،حکومت پاکستان بیچومن ایسوسی ایشن کے مسائل کرنے کیلئے اقدامات کرئے۔

پاکستان کی کل ضرورت ساڑھے 12لاکھ ٹن سالانہ ہے جبکہ پاکستان کی پیدواری صلاحیت ساڑھے 4لاکھ ٹن سالانہ ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔خواجہ خاور رشید نے کہا کہ عا لمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فا ئد ہ عا م صارف کو پہنچا یا جا ئے ، پا کستا ن میں عا م پر یکٹس رہی کہ حکومت کی پو ری تو جہ پیٹر ولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضا فہ کر نے پرہو تی ہے تا کہ ان کی آمد نی کی وصو لی کی سطح برقرار رہے جبکہ عام صارف تیل کی قیمتو ں میں کمی کے فا ئد ہ سے محروم رہتا ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فریٹ فارورڈرز کے بزنس پرعائد 8فیصد ٹرن اور ٹیکس کو فوری واپس لیں اور فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے مسائل کو مشاورت کے ساتھ ترجیح بنیادوں پرحل کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل ان کے مسائل کے لئے اقدامات کرئے اور ان کو ہڑتال پر جانے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ اگر فارورڈز ایجنٹس نے کاروبار بند کیا تو ایک لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو جائے گئے۔