چین کا ایک شہر، جہاں ہر شخص کی تین خواتین سے دوستی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 ستمبر 2015 19:42

چین کا ایک شہر، جہاں ہر شخص کی تین خواتین سے دوستی

گوانگ ڈونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3ستمبر۔2015ء)جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کا شہر ڈونگ گوانگ مردوں کو روزگار کے دینے کے معاملے میں بہت بخیل ہے۔ تاہم یہاں ہرشخص کی دو دو تین تین خواتین سے دوستی ہو جاتی ہے۔ اس ساری صورتحال کی وجہ مقامی فیکٹری مالکان کی سوچ ہے۔ فیکٹری مالکگان سمجھتے ہیں کہ کام کے معاملے میں مرد حضرات اتنے قابل اعتبار نہیں ہوتے جتنی خواتین ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے اس شہر میں لڑکیوں کے لیے روز گار کے وسیع مواقع ہیں۔ اس شہر کے ایک شخص نے ٹی وی رپورٹر کو بتایا کہ اس شہر میں لڑکی سے دوستی کرنا نوکری حاصل کرنے سے زیادہ آسان ہے۔ ایسے کچھ حضرات جو مقامی فیکٹریوں میں ملازم ہیں، ان کی کئی کئی خواتین سے دوستی ہوجاتی ہے۔ اس شہر میں لڑکیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ خواتین جانتے بوجھتے ایسے افراد سے دوستی کرتی ہیں، جن کی پہلے بہت سی دوست ہوں۔ اس شہرمیں موجود مرد یہ سوچ کر لڑکیوں سے دوستی میں پہل کرتے ہیں کہ اگر وہ اُن سے دوستی نہیں کریں گے تو کوئی کر لے گا۔