صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ کا اپنی تہذیب کو ترجیح دیتے ہوئےچینی صدر سے مصافحہ کرنے سے گریز

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 19:42

صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ کا اپنی تہذیب کو ترجیح دیتے ہوئےچینی ..
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ نے اپنی تہذیب کو ترجیح دیتے ہوئےچینی صدر سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین کی جاپان کیخلاف دوسری جنگ عظیم میں حاصل کی جانے والی فتح کے 70 ویں جشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جشن کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین سمیت دیگر 30 ممالک کے سربراہان کی جانب سے شرکت کی گئی۔ اس موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چینی صدر کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین سے مصافحہ کیا گیا اور اس کے بعد ان کی اہلیہ سے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا تاہم صدر مملکت کی اہلیہ کی جانب سے اپنی تہذیب کو ترجیح دیتے ہوئےچینی صدر سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :