Live Updates

سلمان بٹ ، آصف اورعامر کی ٹیم میں فوری واپسی کا کوئی امکان نہیں ،ہارون رشید

یونس اور مصباح پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں، سعید اجمل کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ، بھارت سے سیریز کے امکانات موجود ہیں ، پریس کانفرنس

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:37

سلمان بٹ ، آصف اورعامر کی ٹیم میں فوری واپسی کا کوئی امکان نہیں ،ہارون ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ سلمان بٹ ، آصف اورمحمدعامر کی ٹیم میں فوری واپسی کا کوئی امکان نہیں،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے 20سے 25کھلاڑی درکار ہیں، یونس خان اور مصباح الحق پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں، سعید اجمل کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی، بھارت سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں امیدیں ختم نہیں ہوئیں ۔

،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا ہے کہ یونس خان قیمتی سرمایہ ہیں ون ڈے اور ٹیسٹ میں ا ن کی جگہ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں ، کاؤنٹی کرکٹ میں سعید اجمل کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان بٹ ، آصف اور عامر تینوں کو ری ہیبلیشن پروگرام سے گزرنا ہو گا ،پروگرام مکمل کر کے ہی ان کا انتخاب ہو سکے گا۔

ہارون رشید نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے 20سے 25کھلاڑی درکار ہیں جبکہ زمبابوے کی سیریز کو آسان نہیں لے رہے۔ بھارت کیخلاف سیریز کے حوالے سے ہارون رشید نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام سیریز دیکھنا چاہتی ہیں بھارت سے سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے بات چیت جاری رکھیں گے امید ہے کوئی بہتر صورتحال نکل آئے ۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات