پی ٹی سی اساتذہ کی محنت کو مد نظر رکھ کر محرومیوں کا ازالہ کیاجائے ،چارسدہ کے اساتذہ کا مطالبہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:30

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پی ٹی سی اساتذہ کی محنت کو مد نظر رکھ کر محرومیوں کا ازالہ کیاجائے ۔پچھلے دور حکومت میں پی ٹی سی اساتذہ کو نظرانداز کرنا امتیازی کاروائی تھی۔ پرائمری سکول ٹیچر سخت محنت کے باوجود بھی انکریمنٹ سے محروم ہیں ۔ صوبائی وزیر تعلیم نوٹس لیں ۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر دو رجڑ کے اساتذ ہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں وزیر قانون ارشد عبداﷲ نے صوبائی اسمبلی میں بل پیش کرکے سی ٹی اساتذہ کیلئے انکریمنٹ دینے کا مطالبہ کیا جبکہ پی ٹی سی اساتذہ کی سخت اور انتھک محنت کو نظر انداز کرکے ان کو انکریمنٹ سے محروم رکھا گیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی سی اساتذہ پرائمری لیول پرپانچ سے دس سال تک بچوں کو پڑھائی کرکے انکی بہترین تربیت کر تے ہیں مگر اس کے باوجود ان کو نظرانداز کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے وزیر تعلیم عاطف خان سے مطالبہ کیا کہ پرائمری لیول پر ماسٹر پاس اساتذہ کو بھی انکریمنٹ دیا جائے تاکہ اساتذہ کے حوصلے بلند رہیں ۔