شروع دن سے مطالبہ ہے بی بی شہید کے اصل قاتل بے نقاب کئے جائیں ‘ آصف زرداری کے ڈرائیور کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے جاوید الرحمن کے بیانات میں واضح تضاد ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما و ناہید خان کے ساتھی سردار حُر بخاری کی کارکنوں سے گفتگو

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و ناہید خان کے ساتھی سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا تو شروع دن سے مطالبہ ہے کہ بی بی شہید کے اصل قاتل بے نقاب کئے جائیں ، آصف زرداری کے ڈرائیور کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے جاوید الرحمن کے بیانات میں واضح تضاد ہے جس کا اظہار قومی میڈیا بھی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وحدت روڈ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار حُر بخاری نے کہا کہ ناہید خان عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ بی بی شہید کے اصل قاتل بے نقاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے روز ڈرائیور جاوید الرحمن نے جو بیان دیا تھا وہ بھی میڈیا کے پاس محفوظ ہے لیکن اس نے آٹھ سال بعد عدالت میں جو گواہی دی ہے ان میں وسیع تضاد ہے جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ ناہید خان کی پیپلز پارٹی سے نظریاتی وابستگی ہے وہ اس طرح کے بیانوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات سے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :