ایران نے پاکستانی چاول کی درآمدات پر عائد پابندی اٹھالی

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ایران نے پاکستانی چاول کی درآمدات پر لگائی جانے والی پابندی اٹھالی، تہران کی جانب سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ عالمی اقتصادی پابندیوں میں کمی کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت خوراک و زراعت کے مطابق ایرانی حکام نے پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ سے ایران کے لئے چاول کی باقاعدہ برآمد کا آغاز کردیا جائے گا، اس سے قبل پاکستان بذریعہ بینک آف نیویارک ایران کو سب سے زیادہ چاول برآمد کرتا تھا، لیکن امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندی کی وجہ سے ایران بھارت سے چاول درآمد کرنے لگا، جس کے باعث پاکستان نے ایرانی مارکیٹ میں اپنا حصہ کھو دیا تھا۔

واضح رہے ایران دنیا بھر میں سب سے زیادہ چاول درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ایران ہر سال چاول کی عالمی برآمد کا گیارہ فیصد حصہ درآمد کرتا ہے۔ ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے لئے رپورٹنگ ریگولیشن کاری کر دئے

متعلقہ عنوان :