ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو آفیسرز اور اکثریتی شئیرز ہولڈرزکیلئے کمپنیوں میں ان کی شیئر ہولڈرز کو رپورٹ کرنے سے متعلق ریگولیشن کا مسودہ جاری کر دیا
جمعرات 3 ستمبر 2015 19:25
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو آفیسرز اور اکثریتی شئیرز ہولڈرزکے لئے کمپنیوں میں ان کی شئیر ہولڈنگ کو رپورٹ کرنے سے متعلق ریگولیشن کا مسودہ جاری کر دیا ۔ شراکت داروں اور عوام سے ان ریگولیشن پر آراء دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
عوامی آراء جاننے کے بعد ان ریگولیشن کو نافذ کر دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
ان ریگولیشن میں شئیرز ہولڈرز کو ان شیئرز کی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے فائدہ کو شمار کرنے اور ان کو رپورٹ کرنے کے طریقہ کو وضاحت سے بیان کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ نئے ناٖفذ ہونے والے سیکورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور اکثریتی شئیرز ہولڈرز کمپنیوں کے شئیرزکی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع کو چھ ماہ کے اندر اندر رپورٹ کرنے کی پابند ہیں۔ ریگولیشن کا مسودہ آفیشل گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ ان ریگولیشن پرآراء ستمبر 19تک فراہم کئے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.