بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائز ہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس 7ستمبر کو ہوگا

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:25

بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائز ہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے 773ویں سالانہ عرس کے انتظامات کا جائز ہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس 7ستمبر کمیٹی روم دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ پاکپتن میں منعقد ہوگا جس میں سیکرٹری اوقاف محمدشہر یار سلطان ، ڈائریکٹرجنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،کمشنر ساہیوال ، آر پی او ساہیوال ، ڈی سی او پاکپتن ڈی پی او پاکپتن سمیت مختلف محکمہ جات کے سینئر افسران شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا سالانہ عرس 25ذو الحجہ سے شروع ہوکر 10محرم کو اختتام پذیر ہوگا۔ عرس شریف کی نمائندہ تقریب بہشتی دروازہ کی کشادگی ہے جس کی رسومات 5سے 10محرم کو روزانہ ادا کی جاتی ہیں ۔