Live Updates

دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے چکروں کے باعث سندھ نہیں آسکا،4 ماہ دھرنے میں 3ماہ جوڈیشل کمیشن میں مصروف رہا، ڈھائی سال بعد سچ عوام کے سامنے آگیا،سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، اسے ختم کریں گے، پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے میں پہلے جو غلطیاں کیں اب نہیں دہرائیں گے، سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں محل خریدے جا رہے ہیں،4اکتوبرکو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شکار پور میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:21

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے چکروں میں رہنے کے باعث سندھ نہیں آسکا،4 ماہ دھرنے میں 3ماہ جوڈیشل کمیشن میں مصروف رہا، اڑھائی سال بعد سچ عوام کے سامنے آگیا،(آج ) جمعہ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ کریں گے سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، اسے ختم کریں گے، پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے میں پہلے جو غلطیاں کیں اب نہیں دہرائیں گے، سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں محل خریدے جا رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہا ہوں، اب سندھ کے بار بار چکر لگاؤں گا، پہلے دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے چکروں میں یہاں نہیں آ سکا، سندھ کا بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، اب یہاں کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، آئندہ الیکشن سے جمہوری تقدیر بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا پیسہ طاقتور لوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے، خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئی، ہم نے وہاں پرکسی بھی کرپٹ انسان کو نہیں چھوڑا، اب رینجرز کو دعوت دیتا ہوں، اگر کوئی ہم سے بچ گیا ہے تو اسے آپ آ کر پکڑلیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی تباہی ہے، سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں نیوٹرل امپائر چاہتے ہیں ہم اڑھائی سال لگے رہے جس کے بعد سچ سامنے آیا، اب آئندہ الیکشن صاف شفاف ہو گا، سابق الیکشن میں (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں مک مکا تھا، ہم پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والے ارکان کو نکال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے میں پہلے جو غلطیاں کی ہیں اب نہیں دہرائیں گے، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکال دیں گے، چار اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات