وزیراعظم کی ایل این جی کے دوسرے ٹرمینل کے قیام کی منظوری

فنڈز کی منظوری کے بعد کسی تاخیر کے بغیر منصوبے پر کام شروع اور آئندہ سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا، نوازشریف کامائع قدرتی گیس کی تنصیب سے متعلق اجلاس سے خطاب

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے مائع قدرتی گیس کے دوسرے ٹرمینل کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کی منظوری کے بعد کسی تاخیر کے بغیر منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا، دوسرا ٹرمینل آئندہ سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایل این جی پلانٹس کی تنصیب سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تنصیب پر پیشرفت کا جائرہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پانی و بجلی نے 3600میگا واٹ کے ایل این جی پلانٹس سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے مائع قدرتی گیس کے دوسرے ٹرمینل کے قیام کی منظوری دی اور کہا کہ دوسرا ٹرمینل آئندہ سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا اور فنڈز کی منظوری کے بعد کسی تاخیر کے بغیر اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے صنعتی اور گھریلو شعبوں کی سہولت کیلئے پلانٹس پر کام تیز کیا جائے ،ایل این جی کی فراہمی کیلئے شمال جنوب گیس پائپ لائن کیلئے فنڈزمنظور ہو گئے ہیں