تحصیل سول اسپتال چیچہ وطنی میں دو گرو پوں کی ایمر جنسی وارڈ میں فائرنگ ،تین شدید زخمی ایک کی حالت نازک ،اسپتال کے سٹاف نے بھاگ کر جان بچائی ،مقدمہ درج

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) تحصیل اسپتال چیچہ وطنی کی ایمر جنسی شعبہ حادثات وارڈ میں حیات آباد کے دو متحارب گروپوں کی فائرنگ جس سے شہزاد جٹ گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ڈا کوؤں اور اسپتال کے سٹاف نے بھاگ کر جانیں بچائی ،فریقین ایک گھنٹہ تک مورچہ بندی کر کے فائرنگ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے دو با اثر سیاسی گروپوں کے عسکری ونگ گروپوں کے رانا وقاص اور را نا حامد کے درمیان شہر میں جھگڑا ہو گیا اور دو نو جوان زخمی ہو گئے جب دو نوں گروپ میڈیکل کرا نے اسپتال پہنچے تو فریقین نے اسپتال وارڈ میں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی اور گولیاں بر سا ئیں فائرنگ میں تین افراد زخمی ہو گئے لیکن شہزاد احمد جٹ گو لیاں لگنے سے بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال لا یا گیا جہاں سے شہزاد احمد کو نازک حالت کے پیش نظر لا ہور ریفر کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے میڈیکل آفیسر اظہر نقوی کی رپورٹ پر دو نوں گروپوں کے خلاف مقدمہ 149,148,186,324ت پ درج کر لیا ہے اسپتال کے سٹاف نے اور شہریوں نے اسپتال کے ایمر جنسی پر فائرنگ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :