ضلع واشک میں سول مار شل لاء نافذ کیا گیا، فرضی اسکیمات کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ

قدرتی آفت کے نام پر کئی سکیمات جن کا کبھی وجود نہیں ہوتا گورنمنٹ سے معاوضہ لیا جاتاہے، سیاسی و قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء )ضلع واشک کے سیاسی اور قبائلی عمائدین جمعیت علماء اسلام ف کے سابقہ صوبائی اسمبلی امیدوار حاجی ملک محمد عمر آلہ زئی چیئرمین میونسپل کمیٹی واشک میر بشار ت اﷲ آلہ زئی ، حاجی میر عبدالرحمان آلہ زئی ،اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہاہے کہ ضلع واشک میں ایک طرح کا سول مار شل لاء نافذ کیا گیا ہے فرضی اسکیمات کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کئے جاچکے ہیں قدرتی آفت کے نام پر کئی سکیمات جن کا کبھی وجود نہیں ہوتا گورنمنٹ سے معاوضہ لیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی عوامی فنڈز کی لوٹ مار کے خلاف نیب انٹی کرپشن بلوچستان ہائی کورٹ ، وزیر اعلیٰ ہاوس ، چیف سیکرٹری آفس ،ا ور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہزاروں افراد کے ہمراہ احتجاج دھرنا بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع واشک کے ایم پی اے جو اس وقت وزیر ہے جعلی اسکمیات کے تحت فنڈز کا خرد برد کیا ہے صرف ایک منصوبے میں ایک ارب 22کروڑ روپے کا کرپشن کیا ہے باقی اسکالر شپ مریضوں کی دوائیوں سپورٹس۔ سکول کی مرمت اور دیگر منصوبوں کے نام پرکروڑوں روپے کا خرد برد کیا ہے