فوری طورپر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا 10سال کے ترقیاتی فنڈز کا آڈٹ کرایا جائے ،اپوزیشن لیڈرمیونسپل کارپوریشن کی ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ مراد جمالی میر شوکت جان بنگلزئی اور دیگر اپوزیشن کے ارکان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ خان زہری چیف سیکرٹری بلوچستان ڈی جی نیب بلوچستان ڈی آئی جی پولیس محکمہ انٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا 10سال کے ترقیاتی فنڈز کا آڈٹ کرایا جائے ۔

انہونے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے دی گئی رقم کا حساب لیا جائے اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کی جو اراضی قبضے میں کی گئی ہے اسے واگزار کیا جائے اور اس پر جو مارکیٹ دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز قائم کئے گئے ہیں انہیں مسمار کیا جائے اس کے علاوہ سرکاری کالونی کو گرا کر چیئرمین نے اپنا ذاتی بنگلہ بنایا ہے اسے بھی گراکر غریب عوام کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سابقہ چیئرمین سکندر عمرانی موجودہ چیئرمین غلام نبی عمرانی اور ان کے بعض حواری عرصہ دس سال سے ا میونسپل کمیٹی کو لوٹتے چلے آرہے ہیں غریب عوام کا پیسہ مال غنیمت سمجھ کر یہ کرپٹ عناصر ارب پتی بن گئے ہیں میونسپل کمیٹی میں د س سال سے جعلی ناموں ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر تنخوائیں ان لوگوں کی جیبوں میں جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :