چند عناصر سی ڈی اے محنت کشوں کے درینہ مسائل کو نظر انداز کر رہے ہیں ،چوہدری محمد یاسین

سی ڈی اے ملازمین کو احتجاجی سیاست اور سڑکوں پہ آنے پر مجبور نہ کیا جائے،اورنگزیب خان انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ترقی پانے والے پاؤنڈ کیپرز کی استقبالیہ تقریب سے مقررین کا خطاب

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں ترقی پانے والے پاؤنڈز کیپر کی جانب سے استقبالیہ تقریب قائدین مزدور یونین کے اعزاز میں منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چوہدری زاہد احمد ،نمبردار لیاقت ،سی بی اے کمیٹی کے عہدیداران ،ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ محمد عرفان ،ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحبزادہ اشفاق نوری،ٹرانسپورٹ آفیسرملک ظفر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یسیٰن نے ترقی پانے والے پاؤنڈز کیپرز کو مبارکباد دی اور ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے سی ڈی اے ملازمین میں سخت بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں اور سی ڈی اے مزدور یونین اور انتظامیہ کے درمیان منظور شدہ مطالبات اور سی ڈی اے ملازمین کے درینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سمری کو بورڈ ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جاتا جبکہ ہر دفعہ سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات اور مسائل بورڈ ایجنڈے میں شامل ہوتے ہیں لیکن چند عناصر اپنے مخصوص مفادات کی خاطر سی ڈی اے محنت کشوں کے مسائل کو نظر انداز کر کے اسکو التواء میں ڈال دیتے ہیں ،ہم چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل ،ممبر ایڈمن عامر علی احمد اور بورڈ انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور محنت کشوں کے درینہ مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور سی ڈی اے محنت کشوں کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جو تحفظات ہیں انتظامیہ انکے ازالے کے لیے اپناکردار ادا کرے ،سی ڈی اے مزدور یونین اس شہر کی ایک بڑی طاقت ہے لیکن ہم نے ہمیشہ امن و پیار اور محبت وبھائی چارے کو فروغ دیا لیکن ہمارے اس انداز سیاست کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم نے ہمیشہ ادارے کے دفاع و تحفظ کے لیے کام کیا چاہے بلدیاتی انتخابات کا مسئلہ ہو یا محکمے و محنت کشوں کی تقسیم ہم نے ہمیشہ ملازمین کے حق میں آواز بلند کی اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف حق کا پرچم بلند کیا ،ہم احتجاج کا اپنا جمہوری حق استعمال کرنے میں مکمل آزاد ہیں لیکن اس وقت ملک پاکستان مشکل ترین دور سے گزررہا ہے اور افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے حالت جنگ میں ہے اور ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور حکومت کی حمایت کی ،ہم اسلام آباد جیسے شہر کے اندر بد امنی پید اکرنا نہیں چاہتے لہذا چیئرمین سی ڈی اے و بورڈ ممبران سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے عناصر کا سدباب کریں جو اپنے سیاسی عزائم کو پورا کرنے کی خاطر مزدوروں کے ساتھ عدم تعاون کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں اور مزدوروں کے منظور شدہ مطالبات و مسائل کو حل کرنے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں اگر ان عناصر کو لگام نہ ڈالی گئی تو سی ڈی اے مزدور یونین احتجاج کا جمہوری حق بھرپور طاقت سے استعمال کرے گی ،سی ڈی اے مزدوروں کو بھی چاہیے کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ مزدور دشمن قوتیں جو سی ڈی اے محنت کش کو تقسیم کر کے اپنے ناپاک عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہ ہو سکیں ،سی ڈی اے مزدور یونین محکمے و محنت کشوں کو کسی صورت تقسیم نہ ہونے دے گی اور ملازمین کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :