خواجہ آصف کی وکٹ بھی گرنے والی ہے ، حکم امتناعی کے پیچھے چھپ نہیں سکیں گے‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ دیگر تین حلقوں کی طرح خواجہ آصف کی وکٹ بھی گرنے والی ہے ، وہ حکم امتناعی کے کے پیچھے زیادہ دیر چھپ نہیں سکیں گے، حکومتی دباؤ کے باوجود تینوں حلقوں کے ٹربیونل کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشانہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی ہمت نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہا ہے لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :