الیکشن کمیشن نے پی پی 147سے(ن) لیگ رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف کی رکنیت منسوخ کر دی، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پی پی 147سے مسلم لیگ(ن)رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف کی رکنیت منسوخ کر دی، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجبکہ حلقے میں 11اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد محسن لطیف کی رکنیت منسوخ کر دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، حلقے میں 11اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔