الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو نوجوان نسل کی اصلاح کے لئے استعمال کیا جائے، علامہ تاج محمدحنفی

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:03

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) اسلام ہمیں حیا اور پاکدامنی کا درس دیتا ہے، شرعی احکامات کے مطابق نا محرم سے دوری کا عمل ہماری اخلاقی ساکھ کو بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا ، سول اﷲ ﷺ ،ازواج مطہراتؓ، صحابہ کرام ؓ کی حیات طیبہ نوجوان نسل تک پہنچا کر ہم پٹیل پاڑہ اسکول جیسے حادثات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ پٹیل پاڑہ اور قصور جیسے سانحات ہماری ڈوبتی اخلاقی ساکھ کی نشاندہی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارسیکریٹری جنرل اہل سنت والجماعت کراچی علامہ تاج محمد حنفی نے کارکنان سے تربیتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ بھارتی فلمیں ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں پر انتہائی برے اثرات مرتب کر رہی ہیں جس کی واضح مثال پٹیل پاڑہ واقعہ ہے بھارتی فلم سے متاثر ہو کر قوم کے معماروں نے اپنی جوانی کو ضائع کردیا۔

(جاری ہے)

اہل سنت والجماعت کے کارکنان خود بھی ان چیزوں سے دور رہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں،بھارت ایک طرف ہماری سرحدوں پر حملہ آور ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے معاشرے پر اپنی فلموں کے ذریعے حملے کر رہا ہے پیمرا بھارتی فلمیں اور ڈرامے نشر کرنے پر پابندی عائد کرے اور پاکستانی فلموں میں بھی فحش مناظر فلمانے پر پابندی عائد کی جائے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو نوجوان نسل کے بگاڑ کے لئے نہیں بلکہ اصلاح کے لئے استعمال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :