بلدیہ وسطی گلبرگ کے ہر گلی کوچے کو صاف و شفاف بنایا جائے،نواز علی ڈومکی

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) میونسپل کمشنر ضلع وسطی نواز علی ڈومکی نے کہا کہ بلدیہ وسطی گلبرگ زون کے ہر گلی کوچے کو صاف ستھراء اور شفاف بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ گلبرگ میں قائم تمام کچرا کنڈیوں کی مرمت کرکے قابل استعمال بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریا موسیٰ کالونی میں کچرا کنڈی کی تعمیر کے کام کا معائنہ کے موقع پر کیا ۔

اس موقع پر ،فوکل پرسن ندیم حنیف ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر نواز علی ڈومکی نے کہا کہ کچرا کنڈیوں کی دیوارو ں کو اتنا بلند کیا جائے کے ان میں ڈالا جانے والا کچرا باہر نہ آسکے انہوں نے مزید کہا کہ کچرا کنڈیوں سے روز آنہ کچرے کو لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ء ماحول مہیاء کیا جا سکے اس موقع پر انہوں نے گلبرگ زون فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۴،۱۵ میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر ڈپٹی ڈائر یکٹر کو تنبہ کی کے وہ تین یوم میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنائیں ورنہ انکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کا کچرا شاپرز میں ڈال کر مختص کردہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں اورضلع وسطی کو صاف ستھراء اور شفاف بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں۔