سوشل میڈیا آزادی اظہار کا طاقتور ذریعہ بن چکا ہے‘ڈاکٹر حسن محی الدین
عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے رہنماؤں پر مشتمل سوشل میڈیا کوآرڈینیشن کونسل قائم کر دی گئی ہے‘ چیئرمین سپریم کونسل
جمعرات 3 ستمبر 2015 18:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا آزادی اظہار یا کسی بھی تحریک کے پروگرام کے ابلاغ کا طاقتور ترین ذریعہ بن چکا ہے، اس کا استعمال جتنا نتیجہ خیز ہے اتنا خطرناک بھی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا کے مثبت اور موثر استعمال کیلئے سوشل میڈیا کوآرڈینیشن کونسل قائم کی جارہی ہے جو تحریک سے وابستہ ہزاروں والنٹیئرز کی آن لائن تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کرے گی اور انہیں وقتاً فوقتاً پالیسی گائیڈ لائن دی جاتی رہے گی۔
سوشل میڈیا کوآرڈینیشن کونسل میں عامر یوسف چودھری، تنویر خان، قاضی فیض السلام، محمد فاروق رانا، نوراﷲ صدیقی، احسن ارشاد، شعیب خان، راشد شہزاد، شامل ہیں۔(جاری ہے)
عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی اوورسیز تنظیموں کے رہنما بھی سوشل میڈیا کوآرڈینیشن کونسل سے رابطے میں رہیں گے۔کونسل کا باضابطہ نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز جاری کر دیا ہے۔
کونسل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ سوشل میڈیا سے وابستہ تحریکی ممبران انتہا ئی شائستگی کے ساتھ اپنا تحریکی پروگرام سوشل میڈیا پر پیش کریں۔ کسی بھی ایشو پر حالات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں لیکن تنقید اور اپنا نقطہ نظر پیش کرتے وقت باوقار رہیں اور سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنے لیے احترام کے جذبات پید اکریں۔ انہوں نے کہا کہ الحمداﷲ ہمارے سوشل میڈیا سے وابستہ ہزاروں والنٹیئرز نوجوان جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے وہ پہلے ہی اسلام کے پرامن تشخص، پاکستان کی آئیڈیالوجی، حقیقی جمہوریت کے فروغ اور ظالمانہ سیاسی سماجی رویوں کے خلاف اپنا بھرپورقومی و ملی کردار ادا کررہے ہیں اس کردار کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے سوشل میڈیا کوآرڈی نیشن کونسل تشکیل دی گئی ہے جو ممبران کی ٹریننگ کے حوالے سے ورکشاپس کا اہتمام کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.