پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور کے اے ایس بی مضاربہ کے مابین باناکا تکافل ڈسٹری بیوشن کا معاہ طے پاگیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور کے اے ایس بی مضاربہ کے مابین باناکا تکافل ڈسٹری بیوشن کا معاہ طے پاگیا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب پاک قطر فیملی تکافل ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی ۔پاک قطر فیملی تکافل سے سی ای اوناصر علی سید ، ڈپٹی سی ای او اورکنٹری سیلز کے سربراہ محمد منہاس اورباناکا تکافل کے سربراہ اور اے ڈی سی کامران رشید سمیت کاروباری شراکت داروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

کے اے ایس بی کی نمائندگی چیف آپریٹنگ آفیسرمحمود علی شاہ بخاری ، چیف ایگزیکٹو آفیسرراشد کے صدیقی اورجنرل منیجر آپریشنز لیاقت محمود شاہ نے کی۔پاک قطرفیملی تکافل کے ڈپٹی سی ای او اورکنٹری سیلز سربراہ محمد منہاس نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلق باناکا تکافل انڈسٹری کیلئے آنے والے دنوں میں معیار اورخدمات کی حیثیت سے کام کرے گا ۔

(جاری ہے)

ہمیں کسب مضاربہ کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

انہوں کہا کہ اپنے وسائل اور مارکیٹینگ چینلزکے باہم استعمال سے ا س کاروباری مہم کے نتیجے میں آمدنی اوردوطرفہ فروخت کے حوالے سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہو گا ۔محمود علی شاہ بخاری اور راشد کے صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین کو باناکا تکافل مصنوعات کی حقیقی معنوں میں ضرورت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے ساتھ یہ تعلق مستقبل میں کسب مضاربہ کی قدرمیں مزید اضافہ کرے گا۔کے ایس ایس بی مضاربہ ایک کثیرالمقاصد، دائمی اورکثیر الجہتی مضاربہ کمپنی اورایک ایسی اسلامی مالیاتی ادارہ ہے جو شریعت کے اصولوں کے مطابق اپنے صارفین کو مالیاتی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :