بلدیاتی ادارے ہوتے تو عوام حرام گوشت کھانے پر مجبور نہ ہوتے ‘میجر (ر) محمد سعید
بلدیاتی اداروں کو تالے لگا کر سیاسی دہشت گردی کی گئی ،ذمہ دار آئین اور قوم کے مجرم ہیں‘چیف کوآرڈینیٹر عوامی تحریک لاہور
جمعرات 3 ستمبر 2015 18:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک لاہور کا اہم اجلاس عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر اور لاہورکے انچارج میجر(ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں واہگہ ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پینل تشکیل دینے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائیگا ۔
میجر(ر) محمد سعید نے بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے ہوتے تو عوام حرام گوشت اور جعلی دوائیاں اور مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور نہ ہوتے، وزیراعلیٰ پنجاب اور اس کی ساری مشینری صرف میٹرو بس چلانے میں مصروف ہے جبکہ گلی محلے کی سطح پر رہنے والے عوام بے شمار مسائل اور تکالیف سے دوچار ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لاہور کے عوام نااہل حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر پھینکیں اور اس کی ابتداء بلدیاتی اداروں کے اندر تبدیلی لا کر کریں، صرف ڈاکٹر طاہر القادری کے جانثار کارکنان ہی عوام کے جان و مال اور صحت سے کھیلنے والے ملک دشمن اور منافع خور عناصر کو نکیل ڈال سکتے ہیں۔
اجلاس میں ارشاد طاہر، اصغر ساجد، انجینئر ثناء اﷲ ،حاجی عبدالخالق، طارق الطاف، بشیر آفریدی، مصطفیٰ جاوید، شہباز بھٹی، ڈاکٹر شبیر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) محمد سعید نے کہا کہ عوام بلدیاتی اداروں میں ایسے امیدوار منتخب کر کے بھیجیں جو 7سال کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے جذبہ سے سر شار ہوں۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابی مہم موثر انداز میں چلانے کیلئے ٹاؤن کی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ شرکائے اجلاس نے اجلاس کے اختتام پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی الیکشن سربراہ عوامی تحریک کے 10 نکاتی انقلابی منشور کی روشنی میں لڑیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.