وزیراعلیٰ کا رحیم یار خان میں مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کے دوران چھاپہ مار ٹیم کو محصور کرنے کی خبر کا نوٹس

ڈی پی اواور ڈی سی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب،چھاپہ مار ٹیم کو محصورکرنیو الوں کیخلاف کارروائی کا حکم

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے میں مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کے دوران چھاپہ مار ٹیم کو محصور کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اور ڈی سی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے چھاپہ مار ٹیم کو محصورکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مضرصحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائی کرنے والی چھاپہ مار ٹیموں کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے ۔