کینبرا کے قریب سے ملنے والی ایک مینڈھے کی اون منڈوا دی ٗ اون تراشی کے قومی چمپئن کی خدمات حاصل کی گئیں

مینڈھے کی حجامت کے بعد 40 کلو اون نکلی ہے جو اب تک کسی ایک جانور سے اتری گئی سب سے زیادہ اون ہے ٗرپورٹ

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:52

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے قریب سے ملنے والی ایک مینڈھے کی اون منڈوا دی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے اون تراشی کے قومی چمپئن ایئن ایلکنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حکام نے کہا تھا کہ مینڈھے پر اون بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اْس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

جانوروں کے حقوق کی تنظیم آر ایس پی سی اے کے مطابق مینڈھے کی حجامت کے بعد 40 کلو اون نکلی ہے جو اب تک کسی ایک جانور سے اتری گئی سب سے زیادہ اون ہے۔قومی چیمپییئن ایئن ایلکنز کو مینڈھے کی حجامت بنوانے کیلئے ہنگامی طور پر بلوایا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ مینڈھے کے جسم پر موجود اْون تراشنا ان کے 35 سالہ تجربے میں اب تک کا سب سے بڑا چیلنج تھاایلکن چار بار ملک میں بھیڑوں کی اون کی تراش کا مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔