کراچی ، علامہ شاہ تراب الحق کی اہلیہ کی نماز جنازہ دارالعلوم امجدیہ میں ادا کر دی گئی،تدفین عیسیٰ نگر قبر ستان میں ہوئی

نماز جنازہ میں مفتی اسماعیل ضیائی ، کوکب نورانی،حنیف طیب،مفتی اکمل،شاہد غوری،بلال سلیم، آئی جی اقبال محمودو دیگر کی شرکت

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری کی اہلیہ کی نماز جنازہ دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ پر ادا کی گئی، تدفین عیسیٰ نگری قبر ستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سوئم و قرآن خوانی آج بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء دارالعلوم امجدیہ ،عالمگیر چورنگی میں جبکہ خواتین کیلئے اسی وقت رہائش گاہ پر اہتمام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نماز جنا زہ میں شیخ الحدیث مفتی اسماعیل ضیائی ، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی،مفتی اکمل قادری،مفتی شاہ حسین گردیزی،مفتی احمد علی شاہ سیفی،حاجی حنیف طیب،مفتی عبد العزیز حنفی،ریحان امجد نعمانی،مفتی جان محمد نعیمی،مفتی خالد محمود،مفتی غلام غوث بغدادی،ڈاکٹر اشرف الجیلانی،صوفی حسین لاکھانی ،مولانا ابرار رحمانی ،مولانا الطاف قادری،علامہ کامران قادری،مفتی عبد العلیم قادری،علامہ عظمت علی ہمدانی ،مفتی عبد الحلیم ہزاروی،سید عبد القادر باپو،علامہ نسیم صدیقی،قاضی نو رلاسلام شمس،ڈاکٹر نور احمد شاہتاز،خلیل الرحمان چشتی،ناصرخان ترابی،صاحبزادہ عبد الحٔی،مفتی الیاس رضوی،علامہ غلام عباس قادری،محمد احمد صدیقی،شاہد غوری،بلال سلیم قادری، صدیق راٹھو ر ،مفتی غوث صابری،رفیع الرحمان نورانی، ڈاکٹر عبد الرحیم ،علامہ غلام یاسین گولڑوی،احمد رضا طیب، مناف الانہ ا حمد باوا، عابد ضیائی، عثمان خان نوری،الحاج رفیع،شاہ فیروز الدین رحمانی،آئی جی اقبال محمود،علامہ سلطان مدنی،نثار علی اجاگر،غفران احمد قادری،عاشق سعیدی ، عباس رضا الباروی،ذاکر حسین صدیقی (حیدر آباد) محرم دین قادری،مولانا ریاض الدین قادری،مولانا الطاف امجدی،مولانا شوکت سیالوی،قاری محمد علی ،تاج الدین صدیقی،سلیم الدین شیخ، ایڈوکیٹ زبیر اسحاق،سید زمان علی جعفری،صاحبزادگان شاہ عبد الحق ،شاہ سراج الحق ،شاہ فریدالحق کے علاوہ نعت خواں یوسف میمن ،ریحان قریشی، عزیز و اقارب جما عت اہلسنّت کے کارکنان، مدارس اہلسنّت کے اساتذہ و طلباء مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :