مسلم لیگ ن سندھ میں کسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ،محمداسلم ابڑو

پیپلزپارٹی چاہتی توگزشتہ 7سالہ دورحکومت میں سندھ کوپیرس بناسکتی تھی،رہنماء مسلم لیگ ن سندھ

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن سندھ میں کسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ،جمہوریت کابیج ذوالفقارعلی بھٹونے لگایا،شہیدمتحرمہ بے نظیربھٹونے اسے ایک تناوردرخت بنایااورآصف علی زرداری نے جمہوریت کے تناوردرخت سے جڑسے اکھاڑکرپھینک دیا،نیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں نے اتفاق کیاتھا،ملک سے دہشگردی اورکرپشن کے خاتمے تک ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا،ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردای کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات سندھ محمداسلم ابڑونے کیاانہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کابیج ذولافقارعلی بھٹونے لگایا،شہیدمتحرمہ بے نظیربھٹونے اسے ایک تناوردرخت بنایااورآصف علی زرداری نے جمہوریت کے تناوردرخت سے جڑسے اکھاڑکرپھینک دیا،پیپلزپارٹی چاہتی توگزشتہ 7سالہ دورحکومت میں سندھ کوپیرس بناسکتی تھی لیکن کرپشن کے سبب سندھ آج موہن جودڑوبن چکاہے اوپرسے لے کرنیچے تک سب کرپشن کی دلد ل دھنس چکے ہیں،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ میاں محمدنوازشریف نے کبھی انتقامی کارروائی کی سیاست نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج تحریک انصاف اسی ایوان میں بیٹھ ہی جس کے خلاف سڑکوں دھرنے دیئے بیٹھی تھی،مسلم لیگ ن سندھ نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، سندھ کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے پہلے اپنے خیالات بدل لیں ،سیکریٹری اطلاعات ن لیگ نے معروف قانون دان اور 1973کا آئین بنانے والے حفیظ الدین پیرزاد کے انتقال پر بھی انتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اﷲ عزوجل انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔


متعلقہ عنوان :