سابق وفاقی وزیر مولابخش چانڈیو کی جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ زبیر سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی اورجمعیت علماء پاکستان ملکر بلدیاتی الیکشن لڑیں گے،دنوں رہنماؤں کا اتفاق

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر وسینیٹر مولابخش چانڈیو نے جے یو پی کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں ملاقات کی اور ملک کے اندر آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں گفتگو کی دونوں رہنماؤں کے درمیان اصولی طورپر طے پایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورجمعیت علماء پاکستان ملکر بلدیاتی الیکشن لڑیں گے مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیات کے سلسلے میں سندھ سطح پر پارٹی نے ایک کمیٹی بنائی ہے جس کا میں بھی ممبر ہوں اس کمیٹی میں اس کی تفصیلات طے کی جائیں گی جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اس سے صوبہ میں اتحاد کی فضا قائم ہوگی اور عصبیتوں کا خاتمہ ہوگا بھائی چارے کو فروغ ملے گاانہوں نے کہا کہ اس اتحاد میں دیگر جماعتوں کو بھی شامل کیا جائیگااجلاس میں ناظم علی آرائیں ،عبدالعزیز ناغڑ ،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقدیر ناغڑ ، صاحبزادہ محمود احمد قادری،عبدالروف الوانی،محمد عارف قائم خانی ،محمد اقبال میمن،علامہ محمد طاہر طاہری ،مولانا محمد شریف بھی موجود تھے ۔