ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد ،ملزم کا صحت جرم سے انکار

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)سپیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد کر دی ، ڈی جے بٹ نے صحت جرم سے انکار کر دیا،عدالت نے 10ستمبر کو استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید کی عدالت میں ڈی جے بٹ کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ڈی جے بٹ نے صحت جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے 10ستمبر کو استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ ڈی جے بٹ پر پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے