پنجاب ریونیو اتھارٹی کی لاہور میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے بیوٹی پارلر زپر چھاپہ مار کارروائیاں شروع ، 7 بیوٹی پارلر ، فیشن ہاؤسسز سیل

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ رانجھا نے لاہور میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے بیوٹی پارلر اور فیشن ہاؤسسز پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ 7 بیوٹی پارلر اور فیشن ہاؤسسز سیل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ رانجھا نے مختلف ٹیکس نادہندگان بیوٹی پارلر اور فیشن ہاؤسز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 فیشن ہاؤسسز اور بیوٹی پارلرز کو سیل کر دیا۔

تمام فیشن ہاؤس پر کروڑوں روپے کے فشن آف فٹس تھے جبکہ روزانہ لاکھوں روپے کا کاروبار کیا جاتا تھا لیکن سیل کئے گئے تمام فیشن ہاؤسسز اور بیوٹی پارلرز نے کبھی ٹیکس ادا نہیں کیا تھا ۔ عائشہ رانجھا نے تمام فیشن ہاؤس سیل کر کے مالکان کو نوٹس جاری کئے کہ وہ جلد ہی اپنے تمام واجبات ادا کریں اور سیلز ٹیکس جمع کروائیں بصورت دیگر فیشن ہاؤسز کا تمام سامان ضبط کر لیا جائے گا اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :