لا ہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تین الیکشن ٹربیونلز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
جمعرات 3 ستمبر 2015 17:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار غلام حسین نثار کے وکیل ڈاکٹر باسط نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی منشا کے مطابق تینوں الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں کئی مرتبہ اضافہ کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کاظم علی ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق،جاوید رشید محبوبی پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق اور رانا زاہد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے صدیق بلوچ کے حلقوں میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے دئیے جس کی بنا پر وفاقی حکومت کے کہنے پر الیکشن کمیشن تینوں الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع نہیں کر رہا۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تینوں الیکشن ٹربیونلز کی مدت اکتیس اگست کو ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان الیکشن ٹربیونلز کے پاس زیر التوا مقدمات کو نہیں نمٹایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی ٹربیونلز کی مدت کی معیاد مقرر کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے.انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ زیر التوا انتخابی عذر داریاں نمٹانے تک تینوں الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع کے احکامات صادر کئے جائیں. الیکشن کمیشن کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.